• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 14th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چینی شہرشیامین کی برکس ممالک کے ساتھ جنوری تا اگست تجارت میں 28.7 فیصد اضافہتازترین

October 03, 2023

شیامن(شِنہوا)  چین کے جنوب مشرقی صوبے فوجیان کے ساحلی شہر شیامن کی برکس ممالک کے ساتھ تجارت میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 28.7 فیصد اضافہ ہوا جورواں سال کے  پہلے آٹھ ماہ میں75ارب81کروڑیوآن (تقریباً10ارب60کروڑڈالر) تک پہنچ گیا ہے۔

 شیامن کسٹمزکے مطابق برکس ممالک کوشیامن کی برآمدات جنوری سے اگست تک گزشتہ سال کے مقابلے میں 10.4 فیصداضافے کے ساتھ 20ارب 34کروڑ یوآن رہی جبکہ اس کی برکس ممالک سے درآمدات گزشتہ سال کی نسبت 37 فیصد اضافے کے ساتھ 55ارب 47کروڑ یوآن تھیں۔

 اس عرصے کے دوران اہم درآمدی سامان میں کوئلہ اور لگنائٹ، خام دھاتیں اور معدنی ریت اور زرعی مصنوعات تھیں،جب کہ برآمدات میں مکینیکل اور برقی مصنوعات کے ساتھ ساتھ  افرادی قوت سے متعلقہ  ضرورت والی اشیا شامل تھیں۔