• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 10th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چینی شہر چھینگڈومیں 2022 کے دوران 4ہزار700 سے زیادہ بین الاقوامی مال بردار ٹرینوں کی آمدورفت ریکارڈتازترین

February 11, 2023

چھینگڈو(شِنہوا) چین کے جنوب مغربی صوبے سیچھوان کے صدر مقام چھینگڈو میں 2022 کے دوران 4ہزار700 سے زیادہ بین الاقوامی مال بردار ٹرینوں  کی آمدورفت ریکارڈ کی گئی جو گزشتہ سال کی نسبت 12 فیصد زیادہ ہیں۔چھینگڈو کسٹمز کے مطابق  2013 میں شروع کی گئی شہر کی بین الاقوامی مال بردار ٹرین سروس سے 2013 اور 2022 کے درمیان سیچھوان کے اوسط درآمد اور برآمدی حجم میں سالانہ 12 ارب ڈالر سے زیادہ کا اضافہ ہوا۔ کسٹمز نے کہا کہ اس عرصے کے دوران، چھینگڈو انٹرنیشنل ریلوے پورٹ سے دنیا بھر کے 130 سے زائد شہروں کے لیے 20ہزار  سے زیادہ بین الاقوامی مال بردار ٹرینوں کی آمدورفت ہوئی جس سے ملک کے مغربی علاقوں کے کاروباری اداروں کے لیے دنیا میں کاروباری مواقع کو بڑھانے کے لیے ایک چینل دستیاب ہوا ہے۔