• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 26th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

چینی سفیر کی امریکہ اور چین کے تبادلوں کو فروغ دینے کے لیے سرکردہ عالمی تعلیمی ایسوسی ایشن کی حوصلہ افزائیتازترین

May 24, 2024

واشنگٹن  (شِنہوا) امریکہ میں چین کے سفیر شۓ فینگ سے دنیا کی معروف تعلیمی ایسوسی ایشن کے سی ای او نے ملاقات کی جس میں انہوں نے  چین اور امریکہ کے تعلیمی تبادلوں کو بڑھانے کے لیے تنظیم کی حوصلہ افزائی کی۔

چینی سفارتخانے کے جاری بیان کے مطابق ایسوسی ایشن آف انٹرنیشنل ایجوکیٹرز(این اے ایف ایس اے) کے سی ای او فانٹا او کے ساتھ ملاقات میں شائی فینگ نے انہیں چین اور امریکہ کے متعلق  بیجنگ کے پالیسی موقف،تعلیمی تبادلوں اور تعاون کے بارے میں بریف کیا۔

چینی صدر شی جن پھنگ کے پچاس ہزار امریکی نوجوانوں کو تبادلے اور مطالعہ کے پروگراموں کے تحت اگلے پانچ سالوں میں چین مدعو کرنے کے اقدام کا حوالہ دیتے ہوئے  چینی سفیر  نے کہا کہ  این اے ایف ایس اے  چین امریکہ تعلیمی تبادلوں اور تعاون کی  حمایت جاری رکھے۔ 

انہوں نے کہا کہ ایسوسی ایشن آف انٹرنیشنل ایجوکیٹرز  نئے دور میں داخلے کیلئے درست راستہ تلاش کرنے میں چین اور امریکہ کو مدد فراہم کرنے کے علاوہ نوجوان نسل  کے درمیان باہمی افہام و تفہیم اور دوستی  بڑھانے، چین امریکہ تعلقات کی مستحکم، صحت مند اور پائیدار ترقی کو فروغ دینے کے لیے  تعاون کرے۔