• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 8th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چینی سفیر کا سارک کے ساتھ تعاون کو فروغ دینے کے لیے آمادگی کا اظہارتازترین

February 01, 2023

کھٹمنڈو (شِنہوا) نیپال میں چین کے سفیر چھن سونگ اور جنوبی ایشیائی ملکوں  کی ایسوسی ایشن برائے  علاقائی تعاون (سارک) نے چین اوراس  علاقائی بلاک کے درمیان باہمی فائدہ مند تعاون کو فروغ دینے کے لیے آمادگی کا اظہار کیا ہے۔

چھن سونگ نے سارک کے سیکرٹری جنرل ایسالا رووان ویراکون کو  اپنی تقرری کا خط پیش کرتے ہوئے کہا کہ چین سارک میں ایک مبصر کے طور پر علاقائی تعاون کو آگے بڑھانے میں گروپ کے کردار کو سراہتا ہے اور دوطرفہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں اپنے دور میں سارک سیکرٹریٹ کے ساتھ تبادلے اور مواصلات کو مستحکم  بنانے اور چین اور سارک کے درمیان ہر شعبے میں باہمی فائدہ مند تعاون کو آگے بڑھانے کے لیے تیار ہوں۔

اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے ویراکون نے چین کی جنوبی ایشیائی ملکوں  کے ساتھ تعلقات کو فروغ دینے کے لیے کوششوں کے ساتھ ساتھ چین کی جانب سے سارک کو دی جانے والی قابل قدر حمایت اور مدد کو سراہا۔

سارک 8 رکن ملکوں پر مشتمل تنظیم ہے جس میں افغانستان، بنگلہ دیش، بھوٹان، بھارت، مالدیپ، نیپال، پاکستان اور سری لنکا شامل ہیں۔