اقوام متحدہ (شِنہوا) اقوام متحدہ میں چین کے مستقل مندوب نے مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام برقراررکھنے کی غرض سے یمن تنازع کے "سیاسی حل" کے لئے عالمی برادری کے ساتھ تعاون کرنے پر کے اپنے عزم کا اعادہ کیا ہے ۔
یمن بارے سلامتی کونسل کے اجلاس میں چینی سفیر ژانگ جون نے یمن میں سیاسی تصفیے کے لئے متعلقہ فریقوں میں جاری مذاکرات پر روشنی ڈالی اور یمنی سیاسی عمل میں پیشرفت کے ساتھ ساتھ یمنی عوام کی مشکلات کم کرنے کے لئے ٹھوس کوششوں کو سراہا۔
تاہم انہوں نے بحیرہ احمر میں حالیہ کشیدگی میں اضافے خاص کر یمن کے خلاف "بعض ممالک کی فوجی کارروائیوں" پر تشویش ظاہر کی۔
انہوں نے حوثی افواج کی جانب سے تجارتی جہاز رانی کے خلاف جارحیت کے فوری خاتمے کا مطالبہ کرتے اس حقیقت پر زور دیا کہ سلامتی کونسل نے یمن کے خلاف طاقت کے کسی بھی استعمال پر پابندی عائد نہیں کی ہے۔
ژانگ نے کہا کہ اس نازک موقع پر چین پُرامید ہے کہ یمن میں تمام فریق عوام کے مفادات کو ترجیح دینے کے ساتھ ساتھ عزم کا مظاہرہ ، مداخلت کا خاتمہ اور حتمی نتائج حاصل کرنے کے لئے سیاسی عمل مضبوطی سے آگے بڑھائیں گے۔