• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 14th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چینی سفیر کا ہیٹی کے گینگز پر اسلحے کی پابندی کی اہمیت بارےزورتازترین

October 03, 2023

اقوام متحدہ (شِنہوا) چین کے ایک مندوب نے ہیٹی کے گینگز پر اسلحے کی پابندی کی اہمیت بارے زور دیا ہے۔

اقوام متحدہ میں چین کے مستقل مندوب ژانگ جون نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی جانب سے حال ہی میں منظور کردہ قرارداد 2699 میں ہیٹی کے تمام گینگز کو شامل کرنے کے لیے اسلحے کی پابندی میں توسیع کا خیرمقدم کیا ہے۔

اس سے قبل اسلحے پر پابندی صرف نامزد افراد اور اداروں کو نشانہ بناتی تھی۔

ژانگ نے ووٹنگ کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک بہت اہم فیصلہ ہے۔   اگر سلامتی کونسل نے پہلے ہی یہ قدم اٹھایا ہوتا تو ہیٹی میں سلامتی کی صورتحال اس قدر خراب نہ ہوتی جتنی آج ہے۔

انہوں نے کہا کہ اب سے تمام ممالک اس قرارداد کے مطابق ٹھوس اقدامات کرنے کے پابند ہیں تاکہ ہیٹی میں گینگ تشدد کو روکنے اور ہیٹی کے عوام کی زندگیوں کے  تحفظ میں کردار ادا کیا جا سکے۔

قرارداد 2699 نے ہیٹی کے لئے ایک کثیر القومی سیکیورٹی فورس کی تعیناتی کی بھی اجازت دی۔ سلامتی کونسل کے 15 میں سے 13 ارکان نے اس قرارداد کی حمایت کی۔ چین اور روس نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔