• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 6th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چینی سفیر کا چین اورامریکہ اقتصادی وتجارتی تعلقات کی صحیح تفہیم پر زورتازترین

January 20, 2023

نیویارک (شِنہوا) چین کی ایک اعلیٰ سفارت کار نے کہا ہے کہ چین۔ امریکہ اقتصادی اور تجارتی تعلقات ایک نازک دوراہے سے گزررہے ہیں جو کہ مجموعی دو طرفہ تعلقات کا محور ہیں۔

 نیویارک میں منعقدہ چائنہ جنرل چیمبر آف کامرس۔ امریکہ  کی جانب سے نئے سال کی سالانہ تقریب  پر اپنے کلیدی خطاب میں امریکہ میں چینی سفارت خانے کی ناظم الامور  شو شو ئے یوآن   نے کہا کہ چین۔ امریکہ اقتصادی اور تجارتی تعلقات کی درست تفہیم  کے لئے چین کی ترقی کے بارے میں درست نظریہ کی ضرورت ہے۔

شو نے کہا کہ چین۔امریکہ تجارت کو اہمیت دینا انتہائی ضروری  اور باہمی طور پر فائدہ مند ہے۔  چین۔ امریکہ اقتصادی اور تجارتی تعلقات میں حائل مشکلات پر قابو پانے کے لیے باہمی احترام اور لچک کی ضرورت ہے۔

شو  نے  واضح کیا کہ معاشی اور تجارتی تعاون کو اقتصادی قوانین کی پیروی اور بین الاقوامی اقتصادی اور تجارتی قوانین کی پابندی کرنی چاہیے۔

شو نے مزید کہا کہ لوگوں کو اس حقیقت کا احترام کرنا چاہیے کہ چین اور امریکہ باہمی  تعاون سے فائدہ اور تصادم سے نقصان  اٹھاتے ہیں۔