کھٹمنڈو (شِنہوا) نیپال میں چینی سفارت خانہ نے چین کے نئے قمری سال سے قبل بیرون ملک مقیم چینی شہریوں کے لیے چینی قمری سال نو کٹس کی تقسیم کی تقریب کا اہتمام کیا۔
نیپال میں چین کے سفیر چھن سونگ نے کھٹمنڈو میں مقیم چینی شہریوں اور طلبا کے نمائندوں کو مقامی اور چینی کھانے پر مشتمل چینی قمری سال نو کے تہوار کی کٹس کے ساتھ ساتھ تہوار کے اشعار اور خوش قسمتی یا برکت کی علامت چینی حرف فو کےتحائف دیئے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سفیر چھن نے کہا کہ کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ اور چینی حکومت نے ہمیشہ بیرون ملک مقیم چینی شہریوں کی سلامتی اور فلاح و بہبود کو مدنظر رکھا ہے اور سفارت خانہ 2021 سے چینی قمری سال نو کی کٹس تقسیم کر رہا ہے۔
پارٹی اور حکومت نے گزشتہ برسوں کے دوران کٹس کی تقسیم کے ذریعے بیرون ملک مقیم چینی شہریوں کا خیال رکھنے کے لیے اپنی توجہ اور محبت کا اظہار کیا ہے۔
یہ سب ایسے وقت میں ہوا جب نیپال میں چینی شہری یکجہتی اور تعاون کے ساتھ نوول کرونا وائرس سے لڑنے کے ایک غیر معمولی سفر سے گزرے تھے۔
اوورسیز چائنیز ایسوسی ایشن آف نیپال کے صدر جن شیاؤڈونگ نے کہا کہ چینی قمری سال نو کی کٹس پارٹی اور حکومت کی جانب سے بیرون ملک مقیم چینی شہریوں کی دیکھ بھال اور محبت کو ظاہر کرتی ہیں۔
نیپال کی تریبهوان یونیورسٹی کے کنفیوشس انسٹی ٹیوٹ کے ڈائریکٹرشِن لوگاؤ نے کہا کہ ان کٹس کی وصولی سے گرمجوشی کا اظہار ہوتا ہے۔