• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 16th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چینی سفارتخانے کا ضرورت مند مصری طلباء کیلئے سکول کے سامان کا عطیہتازترین

December 07, 2023

قاہرہ(شِنہوا)مصر میں چینی سفارت خانے نے حکومت کی حامی مصری سیاسی جماعت حمات الوطن (قوم کے محافظ) کے تعاون سے قاہرہ میں ضرورت مند طلباء کوسکول کا سامان عطیہ کیا ہے۔

منگل کو قاہرہ گورنریٹ میں الاسمرات ڈسٹرکٹ کے سروس سینٹر میں منعقدہ ایک عطیہ کی تقریب میں سکول بیگز اور اسٹیشنری کے تقریباً 400 سیٹ طلباء کے حوالے کیے گئے۔

اس تقریب میں مصر میں چین کے سفیر لیاؤ لی چھیانگ ، مصر کی حمات الوطن پارٹی کے سیکرٹری جنرل طارق نصیر اور الاسمرات کے ضلعی سربراہ احمد ابراہیم نے شرکت کی۔

مصرمیں چین کے سفیر لیاؤ لی چھیانگ ( پچھلی جانب بائیں سے چوتھے) مصر کی حمات الوطن پارٹی کے سیکرٹری جنرل طارق نصیر (پچھلی جانب بائیں سے تیسرے) اور دیگر مہمان قاہرہ گورنریٹ میں الاسمرات کے ضلعی سروس سنٹرمیں منعقدہ عطیہ کی تقریب کے دوران طلباء کے ساتھ گروپ فوٹو بنوا رہے ہیں ۔(شِنہوا)

تقریب سے خطاب میں چینی سفیر لیاؤ لی چھیانگ  نے کہا کہ عطیہ کا مقصد مصری صدر عبدالفتاح السیسی کی جانب سے شروع کیے گئے شانٹی ٹاؤن کی تزئین و آرائش کے منصوبے کے لیے حمایت کا اظہار کرنا اور دونوں لوگوں کے درمیان دوستی کو فروغ دینا ہے۔

اس موقع پر مصر کی حمات الوطن پارٹی کے سیکرٹری جنرل طارق نصیر ناصر نے اپنی پارٹی کی طرف سے مصر کی معیشت میں بہتری کے منصوبوں کی حمایت کرنے پر چینی فریق کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ یہ عطیہ مصر اور چین دوستی کا مظہر ہے۔