• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 22nd, 24

شِنہوا پاکستان سروس

چینی صدرشی کی زرداری کو پاکستان کا صدرمنتخب ہونے پرمبارکبادتازترین

March 10, 2024

بیجنگ(شِنہوا)چین کے صدر شی جن پھنگ نے  آصف علی زرداری کو اسلامی جمہوریہ پاکستان کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے۔

اپنے تہنیتی پیغام میں صدرشی نے کہا کہ چین اور پاکستان اچھے ہمسائے، دوست،شراکت دار اور اچھے برادر ملک ہیں اور دونوں ممالک کی آہنی دوستی تاریخ کا ایک باب اور دونوں ملکوں کی عوام کا قیمتی خزانہ ہے۔

چین کےصدر نےباورکرایا کہ دونوں ممالک نے حالیہ برسوں میں اعلیٰ سطح پرقریبی تبادلوں کو برقرار رکھا ہے اور اپنے متعلقہ کلیدی مفادات اور بڑے خدشات سے متعلق معاملات پرایک دوسرے کی حمایت کی ہے۔ چین پاکستان اقتصادی راہداری کی تعمیر مثبت نتائج حاصل کیے گئے ہیں اوراعلیٰ سطح پر دو طرفہ تعلقات کے فروغ دینے کے سلسلہ کو برقرار رکھاگیا ہے۔

صدر شی کا کہناتھا کہ  دنیا کو ایک صدی سےدکھائی نہ دینےوالی تیز رفتار تبدیلیوں کا سامنا ہے اورچین پاکستان تعلقات کی سٹرٹیجک اہمیت مزید نمایاں ہو گئی ہے۔

چینی صدر نے کہا کہ وہ چین پاکستان تعلقات میں ترقی کو انتہائی اہمیت دیتے ہیں اور چین اور پاکستان کے درمیان روایتی دوستی کو آگے بڑھانے،مختلف شعبوں میں عملی تعاون کے فروغ کے ساتھ ساتھ دونوں ممالک کی سٹرٹیجک تعاون پر مبنی سدا بہار شراکت داری کووسیع تر ترقی  دینےکے لیے صدر زرداری کے ساتھ مل کر کام کرنے کو تیار ہیں۔انکا مزید کہناتھا وہ نئے دور میں مشترکہ مستقبل پرمبنی چین  اورپاکستان کی کمیونٹی  کو مزید قریب لانے کے لیے کام کرنے کےخواہاں ہیں  تاکہ دونوں ملکوں کے عوام کو بہتر طور پر اس کا فائدہ حاصل ہوسکے۔