• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 15th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چینی صدرکی مصری وزیر اعظم سے ملاقات،خطے اور دنیا میں استحکام کے لیے مل کر کام کرنے کاعزمتازترین

October 19, 2023

بیجنگ(شِنہوا) چین کے صدر شی جن پھنگ نے جمعرات کو مصر کے وزیر اعظم مصطفیٰ مدبولی سے ملاقات کی، جو تیسرے بیلٹ اینڈ روڈ فورم برائے بین الاقوامی تعاون (بی آر ایف) میں شرکت کے لیے بیجنگ میں ہیں۔

دونوں ممالک سے مشترکہ طور پر تیسرے بی آر ایف کے فیصلوں پر عمل کرنے پر زوردیتے ہوئے صدر شی نے کہا کہ گزشتہ دہائی کے دوران چین اور مصر نے بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے کے فریم ورک کے تحت  نتیجہ خیز تعاون کیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ چین مصر کے ساتھ انفراسٹرکچر، زرعی ٹیکنالوجی اور قابل تجدید توانائی جیسے شعبوں میں تعاون کو مضبوط بنانے، عوام سے عوام کے تبادلوں اور تعاون کو وسعت اور چین-مصر جامع تزویراتی شراکت داری کو مسلسل فروغ دینے کا خواہاں ہے۔

چینی صدر نے مصر کو برکس تعاون کے میکنزم میں شامل ہونے کی دعوت دیئے جانے پر مبارکباد دی۔

صدرشی نے کہا کہ چین حقیقی کثیرالجہتی کو برقرار رکھنے اور بین الاقوامی انصاف و عدل  اور ترقی پذیر ممالک کے مشترکہ مفادات کے تحفظ کے لیے مصر کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے تیار ہے تاکہ خطے اور دنیا میں مزید استحکام لایا جا سکے۔