چینی صدرکاایس سی اوسے خطاب،تعاون کومضبوط اورتنظیم کے بنیادی مقاصد کو فروغ دینے کا مطالبہتازترین
September 16, 2022
سمرقند، ازبکستان (شِنہوا) چین کے صدر شی جن پھنگ نے شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے رکن ممالک پر زوردیا ہے کہ وہ ایس سی او کو صحیح راستے پر گامزن رکھتے ہوئےمختلف شعبوں میں تعاون کو مضبوط بنائیں اور رکن ممالک کی ترقی اور بحالی کے لیے سازگارماحول کو فروغ دیتے رہیں۔چینی صدرنے ان خیالات کا اظہار شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہان مملکت کی کونسل کے 22ویں اجلاس سے اپنے خطاب میں کیا۔
اپنے خطاب میں صدر شی نے شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک پر زوردیا کہ وہ ایس سی او کی روح پر قائم رہیں،یکجہتی اور تعاون کو فروغ دیتے ہوئے تزویراتی آزادی کو برقرار رکھیں اور علاقائی استحکام کا تحفظ کرتے ہوئے ترقیاتی تعاون کو فروغ دینے کے لیے جامعیت اور مشترکہ فوائد کی پیروی کریں، اورایس سی او کے اداروں کو مضبوط بنانے کے لیے اس کی توسیع کےعمل کوفروغ دیں۔