• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 23rd, 24

شِنہوا پاکستان سروس

چینی صدر شی کا چینی خصوصیات کے حامل سوشلزم کی نئی کامیابیوں کے لیے جدو جہد، عزم اور یکجہتی پر زورتازترین

September 28, 2022

بیجنگ(شِنہوا)کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی) کی 20ویں قومی کانگریس کے انعقاد کے قریب،کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ،کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری،سنٹرل ملٹری کمیشن کے چیئرمین،صدر شی جن پھنگ نےبیجنگ ایگزیبیشن سنٹر میں "نئے دور میں بہتر پیش رفت" کے تھیم کے تحت ہونے والی نمائش کا دورہ کیا۔اس موقع پر شی نے کہا کہ 2012 میں سی پی سی کی 18ویں قومی کانگریس کے بعد سے، سی پی سی کی مرکزی کمیٹی نے بہت سے مشکل اور طویل عرصے سے حل طلب  مسائل کو حل کرنے کے لیے پوری پارٹی اور تمام نسلی گروہوں کے لوگوں کو متحد اور ان کی قیادت کی ہے اور سیاسی، اقتصادی،  نظریاتی اور قدرتی عوامل کے خطرات سے پیدا ہونے والی آزمائشوں کا مقابلہ کیا۔ شی نے کہا کہ ہم نے پارٹی اور ریاست کے مقاصد کی جانب تاریخی کامیابیاں اور تبدیلیاں حاصل کی ہیں۔ ان تمام چیزوں نےمزید مضبوط اداروں، مضبوط مادی بنیادوں، اور تحریک کے فعال ذریعہ کے ذریعے چینی قوم کی عظیم تجدید کے سفرکو تیز کیا ہے۔

چینی صدر نے کہا کہ ہمیں گزشتہ دہائی میں اٹھائے گئے اسٹریٹجک اقدامات،عظیم کوششوں،حاصل کردہ اہم پیش رفت اورتاریخی کامیابیوں کی زیادہ سے زیادہ تشہیر کرنی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں پارٹی اورعوامی جمہوریہ چین کی تاریخ ،اصلاحات اورمعاشی  کھلے پن سوشلزم اور چینی قوم کی ترقی کے حوالے سے دس سالوں میں حاصل کردہ سنگ میل کامیابیوں کی اہمیت کو بھی عام کرنا چاہئے۔اس طرح پوری پارٹی اور تمام نسلی گروہوں کے لوگوں کو تاریخ کی مدد سے زیادہ پراعتماد پہل کرنے ، مزید مضبوط، پرعزم اور متحد ہو کر ہر لحاظ سے چینی خصوصیات کے حامل سوشلزم  کے ساتھ ایک جدید سوشلسٹ ملک کی تعمیر کا ایک نیا باب تحریر کرنے اور نئی کامیابیاں حاصل کرنے کی کوشش کی ترغیب ملے گی۔

لی کھ چھیانگ، لی ژانشو، وانگ یانگ، وانگ ہوننگ، ژاؤ لیجی اور ہان ژینگ نے بھی نمائش کا دورہ کیا۔