بینکاک (شِنہوا) چینی صدر شی جن پھنگ نے کہا ہے کہ چین نئی ترقیاتی مثال قائم کرنے میں سنگاپور کی گہری شرکت کا خیرمقدم کرتا ہے اور دونوں ممالک کے درمیان تعاون کی ایک نمایاں خصوصیت اعلی معیار کے لئے پرعزم ہے۔
شی نے یہ بات سنگاپور کے وزیر اعظم لی سین لونگ سے 29 ویں ایشیا بحرالکاہل اقتصادی تعاون (اے پیک) کے اقتصادی رہنماؤں کے اجلاس کے موقع پرملاقات میں کہی۔
شی نے نشاندہی کی کہ ایک صدی میں پہلی بار وبائی مرض اور ایک صدی کے دوران نظر نہ آنے والی تبدیلیوں کا سامنا کرتے ہوئے، چین ۔ سنگاپور تعلقات نے مستحکم رفتارکو برقرار رکھا۔ اس سے نہ صرف دونوں ممالک کو نوول کرونا وائرس عالمی وبا سے نمٹنے اور معاشی بحالی میں مدد ملی ہے بلکہ خطے میں استحکام و خوشحالی کو مثبت توانائی سے تقویت بھی ملی۔
شی نے کہا کہ چین ۔ سنگاپور تعلقات، آگے کی سمت دیکھنے والے، اسٹریٹجک اور مثالی ہیں۔
شی نے کہا کہ کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی 20 ویں قومی کانگریس نے ہر اعتبار سے ایک جدید سوشلسٹ ملک کی تعمیر اور تمام محاذوں پر چینی جدیدیت کے فروغ کے لئے اسٹریٹجک اقدامات کئے ہیں ۔ چین دونوں ممالک کے درمیان وقت سے ہم آہنگ ہمہ جہت تعاون پر مبنی شراکت داری میں نئی پیشرفت کے لئے سنگاپور کے ساتھ مل کر کام کرے گا۔
شی نے سنگاپور کے ساتھ قریبی اعلی سطح کے تبادلوں کے فروغ کے لئے چین کی آمادگی پر زور دیتے ہوئے کہا کہ دونوں فریقین کو چین اور سنگاپور کے درمیان اعلی معیار کے بیلٹ اینڈ روڈ تعاون کے ایک تاریخی منصوبے کے طور پر " نئی بین الاقوامی سمندری ۔ زمینی راہداری" کا ٹھوس نفاذ یقینی بنانے، ڈیجیٹلائزیشن ، سبز ترقی اور دیگر شعبوں میں تعاون کے منصوبوں میں بہتری کے فروغ کی ضرورت ہے۔