بیجنگ(شِنہوا) چین کے صدرشی جن پھنگ کے خصوصی نمائندے ژانگ گوچھنگ ایران کے مرحوم صدر ابراہیم رئیسی کی تدفین کی تقریب میں شرکت کریں گے۔
یہ بات چینی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بن نے ایک بیان میں بتائی۔
مرحوم ایرانی صدر کی تدفین میں شرکت کرنے والے چین کے نمائندے ژانگ گوچھنگ کمیونسٹ پارٹی آ ف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن اور ریاستی کونسل کے نائب وزیر اعظم بھی ہیں۔