• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 23rd, 24

شِنہوا پاکستان سروس

چینی صدر سے ہنگری کے وزیر اعظم کی ملاقات،یوکرین تنازعے پر تفصیلی تبادلہ خیالتازترین

July 08, 2024

بیجنگ(شِنہوا)چین کے صدر شی جن پھنگ سے ہنگری کے وزیر اعظم وکٹر اوربان نے پیر کو بیجنگ میں ملاقات کی جس میں دونوں رہنماوں نے یوکرین تنازعے پر  تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔

وکٹر اوربان نے صدر شی کو روس اور یوکرین کے اپنے حالیہ دوروں سے متعلق آگاہ  کیا۔ صدر شی نے یوکرین تنازعے کے سیاسی  حل کو فروغ دینے کیلئے اوربان کی  کوششوں کی تعریف کی اور اس معاملے پر چین کے متعلقہ خیالات اور  تجاویز پر روشنی ڈالی۔

صدر شی نے زور دیا کہ جلد جنگ بندی اور سیاسی حل تمام فریقین کے  مفاد میں ہے۔ انہوں نے  کہا کہ میدان جنگ میں توسیع نہ کرنے، لڑائی کو نہ بڑھانے اور کسی بھی فریق کی طرف سے کوئی ہنگامہ خیزی نہ کرنے کے تین اصولوں پرعمل درآمد کے ذریعے صورتحال کو ٹھنڈا کرنا ترجیح ہے۔

انہوں نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ دونوں فریقوں کے درمیان براہ راست بات چیت اور مذاکرات کیلئے شرائط تیار کرے اور مدد فراہم کرے، انہوں نے کہا  کہ اگر تمام بڑے ممالک منفی کے بجائے مثبت کوششیں کریں تو اس تنازعے میں جلد ازجلد جنگ بندی ہو سکتی ہے۔

چینی صدر نے کہا کہ چین اپنے طریقے سے امن مذاکرات کو فعال طور پر فروغ دے رہا ہے اور بحران کے پرامن حل کے لئے سازگار تمام کوششوں کی حوصلہ افزائی اور حمایت کر رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ چین اور ہنگری کی بنیادی تجاویز اور ان کی کوششوں کی سمت ایک ہی ہے  اور چین ہنگری اور تمام متعلقہ فریقوں کے ساتھ رابطے میں رہنے کا خواہشمند ہے۔