• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 22nd, 24

شِنہوا پاکستان سروس

چینی صدر سے ناروے کے وزیر اعظم کی ملاقات،دوطرفہ تعاون کے فروغ پر اتفاقتازترین

September 10, 2024

بیجنگ(شِنہوا)چین کے صدر شی جن پھنگ نے ناروے کے وزیراعظم جونس گاہر اسٹور کے ساتھ ملاقات میں کہا ہے کہ چین ، ناروے کے ساتھ دوستانہ تعاون کی مسلسل ترقی کے فروغ کے لئے کام کرنے کا خواہشمند ہے۔

صدر شی نے اسٹور سے کہا کہ وہ شاہ ہیرالڈ پنجم کو ان کا مبارکباد کا پیغام پہنچائیں۔

انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک نے 70 برس قبل سفارتی تعلقات قائم کئے تھے جس کے بعد دونوں ممالک کے عوام نے ایک دوسرے کا احترام کیا ، ایک دوسرے کو سراہا اور ایک قابل قدر دوستی قائم کی۔

صدر شی نے کہا کہ چین ۔ ناروے دوستانہ تعاون کو فروغ دینا دونوں ممالک کے عوام کی خواہش، دونوں ممالک کے بنیادی مفادات اور ان کے درمیان قریبی تعلقات برقرار رکھنے کے عالمی رجحان سے مطابقت رکھتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ دنیا اس وقت ایک صدی میں نظر نہ آنے والی گہری تبدیلیوں سے گزر رہی ہے جو اس بات کی آزمائش کررہی ہے کہ عالمی کس چیز کا درست انتخاب کرسکتی ہے۔

ملاقات کے دوران ناروے کےوزیر اعظم اسٹور نے صدر شی کو شاہ ہیرالڈ پنجم کا نیک خواہشات کا پیغام پہنچایا۔ اس موقع پر اسٹور نے کہا کہ ناروے، چین کی خودمختاری کا احترام کرتا ہے، ایک چین اصول پر سختی سے عمل پیرا ہے اور ایک دوسرے کے بنیادی مفادات اور اہم خدشات کا احترام کرنے کے لیے چین کے ساتھ کام جاری رکھنے کو تیار ہے۔

اسٹور نے اس بات کا تذکرہ کیا کہ ناروے آزاد تجارت کا حامی ہے۔ ملک جی 20 جیسے کثیر الجہتی فریم ورک کے تحت چین کے ساتھ رابطے و تعاون مضبوط بنانے کا خواہشمند ہے اور  یورپ ۔ چین مضبوط تعاون کی حمایت کرتا ہے۔

فریقین کے یوکرین بحران اور دیگر سلگتے امور پر تبادلہ خیال کیا۔

صدر شی نے اس بات پر زور دیا کہ چین ، یوکرین بحران کے پرامن حل کے لئے سازگار تمام کوششوں کی حوصلہ افزائی اور حمایت کرتا ۔ وہ امن مذاکرات کے فروغ کا عمل جاری رکھنے کے ساتھ ساتھ سیاسی تصفیے کے فروغ میں تعمیری کردار ادا کرے گا۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ تمام فریق مذاکرات سے بحران کے سیاسی حل کے لئے سازگار حالات پیدا کرنے کے لئے ملکر کام کریں گے۔