• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 25th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

چینی صدر سے برازیل کے نائب صدر کی بیجنگ میں ملاقاتتازترین

June 08, 2024

بیجنگ (شِنہوا)چین کے صدر شی جن پھنگ سے دورے پر آئے برازیل کے نائب صدر جیرالڈو الکمن  نے بیجنگ میں ملاقات کی،جس میں دوطرفہ تعاون پر مبنی تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

گزشتہ روز ہونے والی ملاقات میں صدر شی نے کہا کہ  چین اور برازیل  ہم خیال دوست اور اچھے شراکت دار ہیں جو  ایک دوسرے کے ساتھ مل کر چل رہے ہیں۔ گذشتہ سال اپریل میں، صدر لولا  سے اپنی ملاقات کا ذکر کرتے ہوئے صدر شی  نے کہا کہ  انہوں نے  نئے دور میں چین-برازیل تعلقات کے نئے مستقبل کی قیادت اور نئے مواقع  پیدا کرنے پراتفاق کیاتھا ۔

چینی صدر نے کہا کہ گزشتہ ایک سال کے دوران مشترکہ کوششوں کے ذریعے دونوں ممالک کے درمیان اسٹریٹجک باہمی اعتماد مزید مضبوط ہوا، عملی تعاون کومسلسل فروغ دیا گیا اوربین الاقوامی سطح پر قریبی ہم آہنگی پیدا کی گئی،جس سے نہ صرف  دوطرفہ ترقی کو فروغ ملابلکہ تمام ترقی پذیر ممالک کے مشترکہ مفادات کا موثر طریقے سے تحفظ کیا گیا ہے۔