• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 10th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چینی صدر روس کے سرکاری دورے کے بعد چین روانہتازترین

March 22, 2023

ماسکو (شِنہوا)چین کے صدر شی جن پھنگ روس کا سرکاری دورہ مکمل کرنے کے بعد بدھ کی صبح چین کے لیے روانہ ہو گئے۔

کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی) کے سیاسی  بیورو کی قائمہ کمیٹی کے رکن اور مرکزی کمیٹی کے جنرل آفس کے ڈائریکٹر سائی چھی، سی پی سی مرکزی کمیٹی کے  سیاسی بیورو کے رکن اور مرکزی کمیشن برائے خارجہ امور کے دفتر کے ڈائریکٹر وانگ یی، ریاستی کونسلر اور وزیر خارجہ چھن گانگ اور دیگر حکام بھی اسی طیارے میں چین واپس جانے کے لیے شی کے ہمراہ تھے۔

روس کے نائب وزیر اعظم دیمتری چرنی شینکو اور دیگر سینئر روسی عہدیداروں نے ہوائی اڈے پر شی  کی روانگی کے لئے عظیم الوداعی تقریب کا انعقاد کیا۔