بیجنگ(شِنہوا)چین کے صدر شی جن پھنگ جمعہ کو شنگھائی میں پانچویں چائنہ انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپو(سی آئی آئی ای) اور ہونگ چھیاؤ عالمی اقتصادی فورم کی افتتاحی تقریب میں ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کریں گے۔
شی جن پھنگ جو کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سکریٹری اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین بھی ہیں، کے خطاب کو چائنہ میڈیا گروپ براہ راست نشر کرے گا اور یہ بڑی نیوز ویب سائٹس اور میڈیا کے نئے پلیٹ فارمز پر بیک وقت نشر کیا جائے گا۔