• Columbus, United States
  • |
  • Jan, 10th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چینی صدر نے مختلف ممالک میں نئے سفیر تعینات کردیےتازترین

January 05, 2023

بیجنگ(شِنہوا)چین کے صدرشی جن پھنگ نے نیشنل پیپلز کانگریس کی قائمہ کمیٹی کے فیصلے کے مطابق متعدد سفیروں کو ذمہ داریوں سے سبکدوش اور نئے سفیروں کی تقرری کی ہے۔

نیشنل پیپلز کانگریس سے جمعرات کوجاری ایک بیان کے مطابق چھن گانگ کو امریکہ میں سفیر کے عہدے سے ہٹا دیا گیا۔

ژانگ منگ کی جگہ فو کانگ کو یورپی یونین (ای یو) میں ملک کا سفیر مقررکیا گیاہے۔

ژو چھنگ چھیاؤکو یانگ وان منگ کی جگہ برازیل میں سفیر مقررکیا گیاہے۔

ہو یان چھی کو ڈینگ  شی جون کی جگہ جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کی تنظیم  (آسیان) کا سفیر مقررکیا گیا۔

یاؤوین کو لی جی منگ کی جگہ بنگلہ دیش میں جبکہ گووژی جون کو ہی یان جون کی جگہ کوموروس میں ملک کا سفیر مقررکیاگیا ہے۔