• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 13th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چینی صدر کو آرڈر آف ساؤتھ افریقہ کے ایوارڈ سے نواز دیا گیاتازترین

August 22, 2023

پریٹوریا(شِنہوا)چین کےصدرشی جن پھنگ کو جنوبی افریقی صدر سیرل رامافوسا کی جانب سے  آرڈرآف ساوتھ افریقہ سےنوازا گیا ہے۔

ایوارڈ کی تقریب صدر شی  کی جنوبی افریقہ کے سرکاری دورے کے دوران صدررامافوسا کے ساتھ ملاقات کے بعد منعقد ہوئی جہاں وہ 15ویں برکس سربراہ اجلاس میں بھی شرکت کریں گے اور صدررامافوسا کے ساتھ چین-افریقہ سربراہ مذاکرات کی مشترکہ صدارت  بھی کریں گے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چینی صدر شی جن پھنگ نے کہا کہ چین-افریقہ جامع سٹرٹیجک شراکت داری سنہری دور میں داخل ہو گئی ہے اور دونوں فریقوں کے درمیان سیاسی باہمی اعتماد وسیع  ہو رہا ہے اور مختلف شعبوں میں باہمی  طور پرمفید اور عملی تعاون کے نتیجہ خیز نتائج برآمد ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک نے بین الاقوامی معاملات میں قریبی ہم آہنگی اور تعاون کو برقرار رکھا ہے جس سے انکی متعلقہ ترقی اور احیاء کو مؤثر طریقے سے فروغ اور ترقی پذیر ممالک کے مشترکہ مفادات کے تحفظ کے لیے مثبت کردار ادا کرنے میں مدد ملی ہے ۔

صدر شی نے اس بات کا اعادہ کیا کہ بین الاقوامی صورتحال میں تبدیلی سے قطع نظر دونوں فریق دوطرفہ دوستانہ تعاون کو مزید وسعت دینےکے لیے پرعزم رہیں گے۔

چینی صدرشی نے کہا کہ وہ اس اعزاز کی قدر کرتے ہیں جو دونوں لوگوں کے درمیان دوستی کی علامت ہے۔انہوں نے  چین-جنوبی افریقہ تعلقات کی مسلسل ترقی کے لیے غیرمتزلزل طور پر آگے بڑھنے کا عہد کیا۔