بیجنگ(شِنہوا) چینی صدر شی جن پھنگ نے قاسم جومارت توکایف کو قازقستان کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے۔
اپنے پیغام میں صدرشی نے کہا کہ انتخابی نتائج میں توکایف پر قازق عوام کے اعتماد اور حمایت کا مکمل مظاہرہ کیا گیا ہے۔ شی نے کہا کہ وہ دوطرفہ تعلقات کی ترقی کو بہت اہمیت دیتے ہیں اور سفارتی تعلقات کے قیام کی 30ویں سالگرہ کو ایک نئے نقطہ آغاز سمجھتے ہوئے دونوں ممالک اور ان کے عوام کے مفاد کے لیے باہمی جامع اور مستقل تزویراتی شراکت داری کو ترقی دینے اور ہم نصیب مستقبل کے ساتھ چین قازقستان کمیونٹی کی مشترکہ تعمیر کے لیے ان کے ساتھ کام کرنے کے خواہاں ہیں۔