• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 10th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چینی صدر کی سرکاری دورے پر روس آمدتازترین

March 21, 2023

ماسکو(شِںہوا) روسی صدر ولادیمیر پوتن کی دعوت پر چین کے صدر شی جن پھنگ روس کا سرکاری دورہ کررہے ہیں جو بدھ تک جاری رہے گا۔

چینی صدر کی آمد پر ایک عظیم الشان استقبالیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

اپنے دورے میں صدر شی  اپنے روسی ہم منصب کے ساتھ دوطرفہ تعلقات اور مشترکہ تشویش بارے اہم بین الاقوامی اور علاقائی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کریں گے۔

اس دورے کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان اسٹریٹجک رابطے اور عملی تعاون کو آسان بنانا اور دوطرفہ تعلقات کے فروغ کو نئی رفتار دینا ہے۔

 

 

روس، ماسکو میں ماسکو وونوکوف ہوائی اڈے پر چینی صدر شی جن پھنگ کا روس کے نائب وزیراعظم دیمتری چرنیشنکو اور دیگر اعلیٰ روسی حکام نے استقبال کیا۔ (شِنہوا)