• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 11th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چینی صدر کی ٹرینیڈاڈ اور ٹوباگو کی صدارت سنبھالنے پر کان گالو کو مبارکبادتازترین

March 28, 2023

بیجنگ (شِںہوا) چینی صدر شی جن پھنگ نے ٹرینیڈاڈ اور ٹوباگو کے صدر کا عہدہ سنبھالنے پر کرسٹائن کان گالو کو مبارکباد دی ہے۔

چینی صدر نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ٹرینیڈاڈ اور ٹوباگو کیریبین خطے میں چین کا جامع تعاون شراکت دار ہے اور حالیہ برسوں میں دوطرفہ تعلقات نے گہرے سیاسی باہمی اعتماد اور مختلف شعبوں میں قریبی تبادلے و تعاون کے ساتھ ترقی کی مضبوط رفتار کو برقرار رکھا ہے۔

شی نے کہا کہ وہ ٹرینیڈاڈ اور ٹوباگو کے چین کے ساتھ تعلقات میں ترقی کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتے اور دونوں ممالک کے درمیان جامع تعاون کی شراکت داری کو نئی سطح پر لے جانے اور دونوں ممالک کے عوام کو فائدہ پہنچانے بارے صدر کان گالو کے ساتھ مل کر کام کرنے کو تیار ہیں۔