بیجنگ(شِنہوا) چین کے صدر شی جن پھنگ نے تولام کو ویتنام کے صدر کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی ہے۔
مبارکباد کے اپنے پیغام میں صدرشی نے کہا کہ چین اور ویتنام دوست سوشلسٹ ہمسائیہ ملک ہیں جو ایک دوسرے سے پہاڑوں اور دریاؤں سے جڑے ہوئے ہیں۔ چینی صدر نے کہا کہ گزشتہ سال ویتنام کے سرکاری دورے کے دوران، انہوں نے اور کمیونسٹ پارٹی آف ویتنام کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری نگیون پھوترونگ نے مشترکہ طور پر ہم نصیب مستقبل کے ساتھ تزویراتی اہمیت کی حامل چین-ویتنام کمیونٹی کی تعمیر کا اعلان کیا تھا،جس سے دونوں جماعتوں اور دو ممالک کے درمیان تعلقات کا ایک نیا باب شروع ہوا۔
صدر شی نے کہا کہ انہیں یہ دیکھ کر خوشی ہے کہ دونوں ممالک کے مختلف محکمے اور علاقے ہم نصیب مستقبل کے ساتھ چین ویتنام کمیونٹی کی تعمیر کے لیے کوششیں تیز کر رہے ہیں جس سے مثبت پیش رفت ہوئی ہے۔