• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 11th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چینی صدر کی "مکاؤ سائنس 1" سیٹلائٹ لانچ کرنے پر یونیورسٹی اساتذہ اور طلباء کو مبارکبادتازترین

May 24, 2023

بیجنگ(شِنہوا) چین کے صدر شی جن پھنگ نے مکاؤ یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے فیکلٹی ممبران اور طلباء کو خلائی تحقیق کے مصنوعی سیاروں  "مکاؤ سائنس 1"  کی لانچنگ پر مبارکباد دی ہے۔

صدر شی نے اس پراجیکٹ کی تحقیق اور ترقی میں حصہ لینے والے فیکلٹی نمائندوں اور طلباء کے نام ایک جوابی خط میں مبارکباد دیتے ہوئے ان کی حوصلہ افزائی کی۔انہوں نے کہا کہ حالیہ برسوں میں مکاؤ اور مین لینڈ کے درمیان ایرو اسپیس جیسے شعبوں میں سائنسی اور تکنیکی تعاون نے قابل ستائش کامیابیاں حاصل کی ہیں،صدر شی نے مزید کہا کہ چین کو سائنس اور ٹیکنالوجی کے شعبےمیں عالمی رہنما بنانے اور چینی جدیدیت کو آگے بڑھانے کی کوششوں نے مکاؤ یونیورسٹیز اور سائنسی اور تکنیکی عملے کے لیے  امکانات بڑھادیے ہیں۔

صدر شی  نے امید ظاہر کی کہ یونیورسٹی کی فیکلٹی اور طلباء ملک اور مکاؤ دونوں سے محبت کی عمدہ روایت کو جاری رکھیں گے، اپنی ترقی کو ملک کی مجموعی ترقی میں ضم  کرتے ہوئے گوانگ ڈونگ -ہانگ کانگ- مکاؤ گریٹر بے ایریا کی ترقی میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں گے۔