• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 26th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

چینی صدر کی لوئس ابیندر کو جمہوریہ ڈومینیکن کا دوبارہ صدر منتخب ہونے پر مبارکبادتازترین

May 25, 2024

بیجنگ (شِنہوا) چین کے صدر شی جن  پھنگ نے لوئس ابیندر کو جمہوریہ ڈومینیکن کا دوبارہ صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے۔

مبارکباد کے اپنے پیغام میں صدر شی نے کہا کہ چین اور جمہوریہ ڈومینیکن کے درمیان تعلقات مثبت پیش رفت کررہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ باہمی سیاسی اعتماد مسلسل مضبوط  ہوا اورعملی تعاون کے نتیجہ خیز نتائج سامنے آئے ہیں ،دونوں ممالک نے بین الاقوامی اور علاقائی معاملات میں قریبی ہم آہنگی کو بھی  برقرار رکھا ہے۔

چینی صدرنے کہا کہ وہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کا بہت احترام کرتے ہیں، اور ابیندر کی جانب سے  ایک چین پالیسی پر مضبوطی سے عمل کو سراہتے ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ وہ دوطرفہ تعلقات کو نئی بلندیوں تک پہنچانے اور کامیابیوں میں مزید پیش رفت  کے لیے ان کے ساتھ کام کرنے  کے خواہاں ہیں  جس سے د ونوں ممالک کے عوام کو بہتر فائدہ پہنچے گا۔