• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 13th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چینی صدر کی جنوبی کوریا کے وزیر اعظم سے ملاقاتتازترین

September 24, 2023

ہانگ ژو (شِنہوا) چین کے صدر شی جن پھنگ نے چین کے مشرقی صوبہ ژے  جیانگ کے دارالحکومت ہانگ ژو میں جنوبی کوریا کے وزیر اعظم ہان ڈک سو سے ملاقات کی ہے۔

چینی صدر نے کہا  کہ چین اور جنوبی کوریا قریبی ہمسایہ اور اٹوٹ تعاون کے شراکت دار ہیں، دوطرفہ تعلقات کی مستحکم اور ٹھوس پیشرفت دونوں ممالک اور ان کے عوام کے مشترکہ مفادات کی خدمت کرتی ہے اور علاقائی امن اور ترقی کے لئے اچھی علامت ہے۔

شی جن پھنگ نے کہا کہ 1992 میں دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کے بعد سے دوستی اور تعاون ہمیشہ چین اور جنوبی کوریا کے تعلقات کا مرکزی دھارا رہا ہے۔

انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ جنوبی کوریا چین کے ساتھ اسی سمت میں کام کرتے ہوئے پالیسیز مرتب کرے گا اور ایسے اقدامات کرے گا جو چین اور جنوبی کوریا کے تعلقات کی اہمیت کو ظاہر کریں، باہمی احترام کو برقرار رکھیں اور دوستی اور تعاون کی سمت پر قائم رہیں۔