• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 23rd, 24

شِنہوا پاکستان سروس

چینی صدر کی جانب سے ساتویں چائنہ یوریشیا نمائش کےلئے مبارکباد کا خطتازترین

September 21, 2022

بیجنگ (شِنہوا) چین کے صدرشی جن پھنگ نے سنکیانگ ویغور خود اختیار خطے کے دارالحکومت ارمچی میں ساتویں چین یوریشیا نمائش کے لیے مبارکباد کا خط بھیجا ہے۔

صدرشی نے پیر کو شروع ہونے والی نمائش کے لئے اپنے خط میں کہا ہے کہ یوریشیائی براعظم توانائی اور ترقی کی صلاحیت سے مالا مال ہے اور بیلٹ اینڈ روڈ کی مشترکہ تعمیر کے لیے بین الاقوامی تعاون کا ایک اہم خطہ ہے۔

شی نے کہا کہ حالیہ برسوں کے دوران چین کے سنکیانگ نے اپنے محل وقوع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے شاہراہ ریشم اقتصادی پٹی کے بنیادی علاقے کی تعمیر کو بھرپور طریقے سے فروغ دینے سمیت چین اور یوریشیائی ملکوں کے مابین باہمی روابط کو بڑھانے ، باہمی فائدہ مند تعاون اور مشترکہ ترقی کو فروغ دینے میں بھرپور طریقے سے کردار ادا کیا ہے اور جس کے مثبت نتائج کا حصول بھی ممکن ہوا ہے۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ چین دوسرے ملکوں کے ساتھ مل کر شاہراہ ریشم کے اس جذبے کو فروغ دینے کے لیے تیار ہے جس میں امن اور تعاون، کشادگی اور جامعیت کے ساتھ ساتھ ایک دوسرے سے سیکھنے کے مشترکہ فوائد بھی شامل ہیں،جس کے لئے چین یوریشیا نمائش ایک پلیٹ فارم مہیا کرتا ہے۔

صدرشی نے مزید کہا کہ دریں اثنا چین دیگر ملکوں کے ساتھ مل کر اعلیٰ معیار کی اور ایک پائیدار ترقی کے لیے کام کرنے کو تیار ہے جس سے عوام کو فائدہ پہنچے اور اس کے ساتھ ساتھ چین یوریشیائی تعاون کے لیے نئے شعبوں کی تلاش، تعاون کو نئی بلندیوں تک پہنچانے اور مشترکہ ترقی اور خوشحالی کو فروغ دینے کے لیے بھی تیار ہے۔

وزارت تجارت، وزارت خارجہ،بین الاقوامی تجارت کے فروغ کے لیے چین کی کونسل اور سنکیانگ ویغور خواداختیار خطے کی عوامی حکومت اس نمائش کی مشترکہ میزبانی کر رہے ہیں۔