• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 23rd, 24

شِنہوا پاکستان سروس

چینی صدر کی جانب سے ارضیاتی کارکنوں کی حوصلہ افزائیتازترین

October 05, 2022

بیجنگ(شِنہوا) چین کے صدر شی جن پھنگ نے ملک کے مشرقی صوبے شان ڈونگ میں ارضیاتی کارکنوں کی ایک ٹیم کی حوصلہ افزائی کی ہے کہ وہ عمدہ روایات کو آگے بڑھاتے ہوئے معدنی وسائل کی تلاش میں زیادہ سے زیادہ کردار ادا کریں۔ کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری اورمرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین صدرشی نے ان خیالات کا اظہار شان ڈونگ کے صوبائی بیورو آف ارضیات ومعدنی وسائل  کے ارضیاتی کارکنوں کی ایک ٹیم کو لکھے گئے جوابی خط میں کیا۔