• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 28th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

چینی صدر کی جانب سے ایوی ایشن انڈسٹری کارپوریشن کے نوجوان ایوی ایشن ورکرز اورانجینئرز کو جوابی خطتازترین

November 14, 2022

بیجنگ (شِنہوا) کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ  (سی پی سی) کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری، عوامی جمہوریہ چین کے صدر اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ  نے ایوی ایشن انڈسٹری کارپوریشن آف چائنہ  (اے وی آئی سی) کے تحت شین یانگ ایئر کرافٹ کارپوریشن کے "لو یانگ یوتھ کمانڈو" کے نوجوان ورکرز اور انجینئرز کو  ایک جوابی  خط لکھا ہے۔

صدر شی نے اپنے خط میں انہیں کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ  کی20  ویں قومی کانگریس کے جذبے  کا مطالعہ کرنے اور اس پر عمل درآمد کرنے  کے ساتھ ساتھ  چین کی ہوا بازی کی صنعت میں کردار ادا کرنے کی  ترغیب دی ہے ۔

شی نے اپنے خط میں کہا ہے کہ  کامریڈ لو یانگ کی مثال کو سامنے رکھتے ہوئے  آپ نے اگلی صفوں پر ہوا بازی کے آلات کی تحقیق اور ترقی کے لیے خود کو وقف کیا ہے، اور فوری مشکل اور خطرناک کاموں  کے دوران  ہاتھوں میں ہاتھ ڈا ل کر کام کیا ہے۔ اس  اتحاد میں محنت کا ایسا جذبہ انمول ہے۔

شی نےواضح کیا  کہ  آپ نےاپنے  خط میں کہا ہے کہ آپ کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی 20   ویں قومی  کانگریس کے جذبے کا وسیع تر مطالعہ کریں گے اور اس پر عمل درآمد کریں گے تاکہ آپ اپنی  جوانی کو چین کے  ہوابازی کے میدان میں  ایک مضبوط ملک بنانے  کے لیے وقف کریں اور یہ بہت زبردست بات ہے۔ 

کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی 20   ویں قومی  کانگریس میں تیار کیے گئے عظیم الشان خاکے کو حقیقت کاروپ دینے کے لیے زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں کو آگے بڑھنے کی ضرورت ہے تاکہ وہ زیادہ سے زیادہ اپنا کردار ادا کر سکیں۔

 شی نے کہا کہ  مجھے امید ہے کہ آپ ایوی ایشن کو ترقی دے کر ملک کی خدمت کے جذبے کو فروغ دیتے  رہیں گے۔ایوی ایشن کی سائنس اور ٹیکنالوجی میں خود انحصاری اور خود کو بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ ہوابازی کی صنعت کی اعلیٰ معیار کی ترقی کے لیے مشترکہ کوششوں کے لیے یکسو ہوں  گے۔ 

شی نے کہا کہ  میں امید رکھتا ہوں  کہ آپ نئے دور کے بہترین  نوجوان بننے کی کوشش کریں گے جو بلند نظریات کے حامل ہوں اور ذمہ داریوں سے عہدہ برآں ہونے  کی ہمت رکھتے ہوں۔ 

 شی نے مز ید امید ظا ہر کی کہ آپ سخت محنت کریں گے تاکہ چین کو ہر حوالے سے ایک جدید سوشلسٹ ملک بنانے میں مزید کردار ادا کریں اور چینی قوم کی تمام محاذوں پر عظیم احیائے نو کو فروغ دیں۔