• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 12th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چینی صدر کی گیانا کے ہم منصب سے ملاقات،مشترکہ مستقبل پر مبنی قریبی چین-گیانا کمیونٹی کی تعمیر پر زورتازترین

July 28, 2023

چھینگدو(شِنہوا)چین کے صدر شی جن پھنگ نے جمعہ کو چین کے جنوب مغربی صوبہ سیچھوان کے دارالحکومت چھینگدومیں گیانا کے صدر عرفان علی سے ملاقات کی جو ایف  آئی ایس یو ورلڈ یونیورسٹی گیمز کے 31 ویں سمر ایڈیشن کی افتتاحی تقریب میں شرکت اور دورہ چین کے لیےچھینگدو میں موجود ہیں۔

اس موقع پرصدرشی نے کہا کہ چین اور گیانا کو ایک دوسرے کا  قابل اعتماد اورقابل بھروسہ دوست ہونا چاہیئے اور دونوں کو ایک دوسرے کے ساتھ مواقع بانٹنے، چیلنجز کا مقابلہ کرنے، تعاون تلاش کرنے اور مل کر ترقی کو فروغ دینا چاہیے۔

صدرشی نے مشترکہ مستقبل پر مبنی قریبی چین-گیانا کمیونٹی کی تعمیر پر زور دیا۔

گیانا کیریبین خطے کا سب سے پہلا ملک تھا جس نے ایک چین کے اصول کو تسلیم کیا اور عوامی جمہوریہ چین کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کیے تھے۔ گزشتہ سال چین اور گیانا کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 50ویں سالگرہ منائی گئی تھی۔