بیجنگ(شِنہوا) چین کے صدر شی جن پھنگ نے محمد اولد غزوانی کو موریطانیہ کا دوبارہ صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے۔
مبارکباد کے اپنے پیغام میں صدر شی نے کہا کہ چین اور موریطانیہ روایتی دوست ملک ہیں، اور حالیہ سالوں میں دونوں ممالک کے رہنماوں کی مشترکہ رہنمائی میں دوطرفہ تعلقات میں مسلسل پیش رفت ہوئی اورر مختلف شعبوں میں تبادلوں اور تعاون سے مفید نتائج حاصل ہوئے ہیں۔
صدر شی نے کہا کہ وہ چین اور موریطانیہ کے تعلقات کی ترقی کو بہت اہمیت دیتے ہیں اور صدر غزوانی کے ساتھ مل کر کام کرنے کے خواہاں ہیں تاکہ دونوں ممالک کے دوستانہ تعاون پر مبنی تعلقات کو نئی بلندیوں پر لے جایا جاسکے جس سے دونوں ممالک کے عوام کو فائدہ پہنچ سکے۔