بیجنگ (شِنہوا) چینی صدر شی جن پھنگ نے فلسطینی عوام کے ساتھ یکجہتی کے عالمی دن کی مناسبت سے منعقدہ اقوام متحدہ کے اجلاس کو مبارکباد پیش کی ہے ۔
شی نے اپنے پیغام میں کہا کہ فلسطین کا مسئلہ مشرق وسطیٰ کے مسئلے کی بنیاد ہے ، مسئلہ فلسطین کا جامع اور منصفانہ حل علاقائی امن و استحکام کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی غیرجانبداری اور انصاف پرمبنی ہے۔
شی نے کہا کہ فلسطین اوراسرائیل کے درمیان پرامن بقائے باہمی اورعرب اور یہودی اقوام کی مشترکہ ترقی دونوں فریقوں کے طویل المدتی مفاد میں ہے اوریہ تمام ملکوں کے لوگوں کی مشترکہ خواہش ہے ۔
صدر شی نے کہا کہ بین الاقوامی برادری کو چاہیے کہ دو ریاستی حل پر کاربند رہے، بین الاقوامی ایجنڈے میں مسئلہ فلسطین کو ترجیح دینی چاہیے اور جلد از جلد ایک آزاد ریاست کے خواب کو شرمندہ تعبیر کرنے میں فلسطینی عوام کی مدد کرنی چاہیے۔
شی نے اس بات پر زور دیا کہ چین فلسطینی عوام کے جائز قومی حقوق کی بحالی کے منصفانہ مقصد کی مسلسل اور مضبوطی کے ساتھ حمایت کرتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ چین گرمجوشی کے ساتھ امن مذاکرات کو فروغ دیتا ہے اور فلسطین اور اسرائیل کے درمیان امن کو فروغ دیتا ہے۔
شی نے کہا کہ چین فلسطینی قومی اتھارٹی کی حاکمیت کو مستحکم بنانے اور فلسطین میں تمام فریقوں کے درمیان اتحاد کو فروغ دینے کی حمایت کرتا ہے۔
انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ فلسطین اور اسرائیل جلد از جلد امن مذاکرات دوبارہ شروع کر سکیں تاکہ مشرق وسطیٰ میں امن عمل کو واپس ٹریک پر آگے بڑھایا جا سکے ۔
شی نے کہا کہ چین ہمیشہ کی طرح فلسطینی فریق کو انسانی اور ترقیاتی امداد فراہم کرے گا، اس کی استعداد کار میں اضافے کی حمایت کرے گا اور فلسطین کی معیشت کو ترقی دینے اور لوگوں کی زندگی میں بہتری لانے میں مدد کرے گا۔