• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 22nd, 24

شِنہوا پاکستان سروس

چینی صدر کی چین افریقہ میڈیا تعاون کے پانچویں فورم کومبارکبادتازترین

August 25, 2022

بیجنگ(شِنہوا)چین کے صدر شی جن پھنگ نے چین افریقہ میڈیا تعاون کے پانچویں فورم کے شرکا کومبارکباد دی ہے۔

مبارکباد کے خط میں چین اور افریقی ممالک کی ہم نصیب مستقبل کی حامل کمیونٹی کا ذکر کرتے ہوئے شی نے کہا کہ دونوں اطراف کا میڈیا باہمی اعتماد اور تعاون کو بڑھانے، عالمی امن کو برقرار رکھنے اور عالمی ترقی کو فروغ دینے کے حوالے سے اہم ذمہ داریاں نبھارہا ہے۔

چینی صدر نے کہا کہ دس سال قبل اپنے قیام کے بعد سے  اس فورم نے چین اور افریقی میڈیا کے لیے بات چیت اور تعاون میں آسانی پیدا کرنے کے لیے ایک اہم پلیٹ فارم فراہم کیا ہے، اور تہذیبوں کے تبادلے کو فروغ دینے اور چین اور افریقہ کے درمیان جامع اسٹریٹجک تعاون پر مبنی شراکت داری کو مزید مستحکم کرنے میں فعال کردار ادا کیا ہے۔

شی نے دونوں جانب کے میڈیا پر زور دیا کہ وہ چین-افریقہ دوستانہ تعاون کے جذبے کو برقرار رکھتے ہوئے عوامی تبادلوں کو فروغ دینے، انصاف اورشفافیت کے تحفظ اور عالمی ترقی کو آگے بڑھانے کے لیے کام کرے، تاکہ چین-افریقہ تعاون کی تاریخ کونئے دور میں بہتر انداز میں بیان، انسانیت کی مشترکہ اقدار کو فروغ اور بنی نوع انسان کے ہم نصیب مستقبل کے ساتھ ایک کمیونٹی کی تعمیر میں شراکت کی جاسکے۔