بیجنگ(شِنہوا) چین کے صدر شی جن پھنگ نے زیلجکا سیویجانووک، زیلجکو کومسک اور ڈینس بیکیرووک کو بوسنیا اینڈ ہرزیگووینا کی صدارتی دفتر کے نئے اراکین کے طور پر عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی ہے۔
اپنے پیغام میں صدر شی نے کہا کہ حالیہ برسوں میں چین اوربوسنیا اینڈ ہرزیگووینا کے درمیان تعلقات میں ٹھوس سیاسی باہمی اعتماد اور مختلف شعبوں میں نتیجہ خیز عملی تعاون کے ساتھ مستحکم ترقی برقراررہی ہے۔
چینی صدر نے کہا کہ وہ چین اوربوسنیا اینڈ ہرزیگووینا کے درمیان تعلقات میں اضافے کو انتہائی اہمیت دیتے ہیں اور دوطرفہ تعلقات کو اعلیٰ سطح پرلے جانے کے لیے دونوں ممالک کے درمیان روایتی دوستی اور باہمی مفاد پر مبنی تعاون کو مزید مستحکم کرنے کے لیے بوسنیا اینڈ ہرزیگووینا کی صدارت کے اراکین کے ساتھ مل کر کام کرنے کے خواہاں ہیں۔