بالی (شِنہوا) چین کے صدر شی جن پھنگ نے ارجنٹائن کے صدر البرٹو فرنانڈس کے ساتھ انڈونیشیا کے شہر بالی میں ملاقات کی ہے۔
شی جن پھنگ نے اس بات کا خاص طور پر ذکر کیا کہ یہ سال چین ۔ارجنٹائن تعلقات کی ترقی کا اہم سال ہے، دونوں صدور نے مشترکہ طور پر 2022 کو چین۔ ارجنٹائن دوستی اور تعاون کا سال قراردیا اور دونوں فریقین نے سفارتی تعلقات کے قیام کی 50 ویں سالگرہ گرم جوشی سے منائی اور مختلف شعبوں میں دوطرفہ تبادلوں اور تعاون کو نئی بلندیوں پر لے گئے۔
شی جن پھنگ نے کہا کہ چین اور ارجنٹائن کو بڑے ترقی پذیر ممالک اور ابھرتی ہوئی معیشتوں کی حیثیت سے تعلقات کی ترقی کا ایک خاکہ بنانے میں اسٹریٹجک نقطہ نظر اپنانے اور اپنی جامع اسٹریٹجک شراکت داری میں مستقل پیشرفت کے لئے کام کرنے کی ضرورت ہے۔
شی نے کہا کہ چین ارجنٹائن کے ساتھ حکمرانی کے تجربے کے تبادلے میں اضافے کو تیار ہے۔ دونوں ممالک ترقی کی راہ پر گامزن ہونے میں ایک دوسرے سے تعاون کرتے ہیں جو ان کے قومی حالات، عوامی توقعات اور وقت کی ضروریات پر پورا اترتا ہے۔ وہ خودمختاری، سلامتی اور ترقیاتی مفادات کو برقرار رکھنے میں ایک دوسرے سے تعاون کرتے ہیں۔
شی نے کہا کہ دونوں فریقین کو ثقافت، میڈیا، تعلیم، کھیلوں، نوجوانوں اور نچلی سطح پر تعاون کرنے، اعلیٰ معیار کے بیلٹ اینڈ روڈ تعاون کو تیز کرنے کی ضرورت ہے ،جبکہ زراعت، توانائی، بنیادی ڈھانچے ، خلا اور دیگر شعبوں میں تعاون کو گہرا کرنے اور وسعت دینے کی ضرورت ہے۔
شی نے نشاندہی کی کہ چین ارجنٹائن کے ساتھ مل کر چائنہ۔ سی ای ایل اے سی (لاطینی امریکی اور کیریبین ریاستوں کی کمیونٹی) فورم کی تعمیر اور چا ئنہ۔ایل اے سی (لاطینی امریکہ اور کیریبین) تعلقات کو ایک نئے دور کے لئے گہرا کرنے بارے تیار ہے جس میں مساوات ، باہمی فائدہ ، اختراع ، کھلاپن اور عوامی فوائد شامل ہوں۔
شی نے مزید کہا کہ چین گروپ آف 20 اور دیگر کثیر الجہتی مقاصد میں ارجنٹائن کے ساتھ قریبی تعاون برقرار رکھے گا تاکہ حقیقی کثیر الجہتی کو برقرار رکھا جاسکے ، عالمی ترقیاتی انیشی ایٹو اور عالمی سلامتی کو نافذ کیا جاسکے اور مشترکہ طور پر بنی نوع انسان کے لئے مشترکہ مستقبل کے ساتھ ایک معاشرہ تشکیل دیا جاسکے۔
فرنانڈس نے شی کو کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کا دوبارہ جنرل سیکرٹری منتخب ہونے پر ایک بار پھر اور ذاتی حیثیت میں مبارکباد پیش کی۔
فرنانڈس نے یاد دلایا کہ رواں سال فروری میں بیجنگ اولمپک سرمائی کھیلوں کی افتتاحی تقریب میں شرکت کے لیے بیجنگ کے دورے میں ان کی شی کے ساتھ کامیاب اور نتیجہ خیز ملاقات ہوئی تھی۔