• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 12th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چینی صدر کی انڈونیشیا کے صدرسے ملاقاتتازترین

July 27, 2023

چھنگ ڈو(شِنہوا)چین کے صدر شی جن پھنگ نے جمعرات کو انڈونیشیا کے صدر جوکو ویدودو سے جنوب مغربی صوبےسچھوان کے دارالحکومت چھنگ ڈو میں ملاقات کی۔ ویدودو ایف آئی ایس یو ورلڈ یونیورسٹی گیمزکے 31 ویں سمرایڈیشن کی افتتاحی تقریب میں شرکت اور چین کا دورہ کرنے کے لیے چھنگ ڈو میں ہیں۔ ملاقات میں صدر شی نے گزشتہ سال ہم نصیب مستقبل کے ساتھ چین-انڈونیشیا کمیونٹی کی تعمیر کے ایک نئے باب کے آغازکا ذکر کیا۔ رواں  سال چین اور انڈونیشیا کے درمیان جامع اسٹریٹجک شراکت داری کے قیام کی 10ویں سالگرہ منائی جارہی ہے۔ صدرشی نے کہا کہ چین اس کوانڈونیشیا کے ساتھ تزویراتی تعاون کو مزید مستحکم کرنے، ترقی پذیر ممالک کے لیے ہم نصیب مستقبل، یکجہتی ،تعاون اور مشترکہ ترقی کو فروغ دینے ،دنیا اور خطے میں مزید امید اور مثبت توانائی پیدا کرنے کے لیے ایک موقع سمجھتا ہے۔