• Dublin, United States
  • |
  • Apr, 28th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

چینی صدر کی امریکہ کے مختلف شعبوں کے نمائندوں سے ملاقاتتازترین

March 27, 2024

بیجنگ (شِنہوا) چین کے صدر شی جن پھنگ نے امریکہ کے  کاروباری، تزویراتی اور تعلیمی شعبوں کے نمائندوں سے ملاقات کی۔

بیجنگ میں بدھ کو ہونے والی ملاقات میں صدر شی نے کہا کہ چین اور امریکہ کی کامیابی میں ایک دوسرے کے لیے مواقع موجود ہیں۔ باہمی احترام، پرامن بقائے باہمی اور یکساں مفاد پر مبنی تعاون کے ساتھ دونوں ممالک کی جانب سے ایک دوسرے کو شراکت دارسمجھنے سے دوطرفہ  تعلقات بہتر ہوں گے۔

صدرشی نے کہا کہ چینی معیشت صحت مند اور پائیدار ہے اور یہ  کہ چین کی ترقی کی شرح گزشتہ سال بڑی معیشتوں میں سب سے تیز رہی۔

چینی صدر نے کہا کہ  ان کا ملک اصلاحات کو جامع طور پر گہرا کرنے، عالمی معیار کے کاروباری ماحول کو فروغ دینےکی  منصوبہ بندی اور ان پر عمل درآمد کر رہا ہے جو مارکیٹ اور قانون پر مبنی اور بین الاقوامی نوعیت کا حامل اور امریکی کمپنیوں سمیت بین الاقوامی کاروباری اداروں کے لیے وسیع تر ترقی کے مواقع فراہم کرتا ہے۔

صدر شی  نے امریکہ پر زور دیا کہ وہ چین کے ساتھ  ایک ہی سمت میں کام کرے، درست سٹریٹجک سوچ کے ساتھ  دوطرفہ تعلقات کی رفتار کو برقرار رکھنے کے لیے حساس معاملات کو مناسب طریقے سے حل کرے۔