• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 26th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

چینی صدر کی ہالینڈ کے وزیراعظم سے ملاقاتتازترین

November 15, 2022

بالی، انڈونیشیا(شِنہوا) چین کےصدرشی جن پھنگ اور ہالینڈ کے وزیراعظم مارک روٹے کے درمیان منگل کی سہ پہر انڈونیشیا کے سیاحتی مقام بالی میں ملاقات ہوئی۔ ملاقات کے دوران شی نے بتایا کہ اس سال چین اورہالینڈ کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 50ویں سالگرہ منائی جا رہی ہے۔ چینی صدر نے کہا کہ دوطرفہ تعلقات کا سب سے قیمتی تجربہ یہ ہے کہ یہ تعلقات  کھلے  اور عملی بنیادوں پر قائم ہیں ، انہوں نے مزید کہا کہ دونوں ممالک کو اپنی کھلی اور عملی جامع تعاون پر مبنی شراکت داری میں نئی پیش رفت کرنی چاہیے۔ صدر شی نے کہا کہ ان کا ملک ہالینڈ کے ساتھ حقیقی کثیرالجہتی تعلقات کو برقرار رکھنے اور اس پر عمل  اور  اقتصادی عالمگیریت کی درست سمت پر گامزن رہتے ہوئے عالمی تجارتی تنظیم کے ساتھ کثیرالطرفہ تجارتی نظام کے تحفظ اور مشترکہ طور پر ترقی کے لیے سازگار بین الاقوامی ماحول کی تشکیل کا خواہاں ہے ۔ اس موقع پر  روٹے نے کہا کہ انہیں ہالینڈ اورچین کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 50ویں سالگرہ کے خصوصی سال میں صدر شی سے دوبارہ ملاقات پر خوشی ہوئی ہے۔