بیجنگ (شِنہوا) چین کے صدر شی جن پھنگ نے الیگزینڈر سٹب کو فن لینڈ کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے۔ مبارکباد کے اپنے پیغام میں صدر شی نے کہا کہ دونوں اطراف کی مشترکہ کوششوں سے چین اور فن لینڈ نے اپنی روایتی دوستی کو ترقی دی ہے اور حالیہ برسوں میں دوطرفہ تعلقات میں نئی پیش رفت کی گئی۔چینی صدر نے کہا کہ دونوں ممالک ہمیشہ باہمی احترام، برابری اور باہمی مفاد پر کاربند رہے ہیں اور مختلف شعبوں میں عملی تعاون سے دونوں ممالک کے عوام کو ٹھوس فوائد حاصل ہوئے ہیں۔