• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 26th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

چینی صدر کی اہلیہ پھینگ لی یوآن کا تھائی لینڈ میں آرٹس آف دی کنگڈم میوزیم کا دورہتازترین

November 21, 2022

بنکاک(شِنہوا) چینی صدر شی جن پھنگ کی اہلیہ پھینگ لی یوآن نے ایشیا پیسیفک اکنامک کوآپریشن (اے پیک) کے اقتصادی رہنماؤں کے 29ویں اجلاس میں شریک دیگر رہنماؤں کی بیگمات اور نمائندوں کے ساتھ تھائی وزیر اعظم کی اہلیہ نارا پورن چھان اوچھا کی دعوت پر ایوتھایا میں آرٹس آف دی کنگڈم میوزیم کا دورہ کیا۔

پھینگ لی یوآن کا نارا پورن کے ہمراہ میوزیم کے داخلی دروازے پر پرتپاک خیرمقدم کیا گیا ۔ نمائش میں تھائی شاہی خاندان کی شخصیات کے فن پارے اور روایتی تھائی دستکاری رکھی گئی تھی ۔ پھینگ لی یوآن کو اس موقع پر گائیڈ نے فن پاروں کے حوالے سے آگاہ کیا انہوں نے فن پاروں کو بنانے کی مہارت کو سراہا۔

 پھینگ نے یہ جان کرتعریف کا اظہار کیا کہ اس میوزیم کی بنیاد تھائی لینڈ کی روایتی دستکاری کو فروغ دینے اور تھائی لینڈ کے دور دراز علاقوں میں غریب خاندانوں کی مدد کے لیے ملکہ سریکیٹ نے رکھی تھی۔ انہوں نے مزید کہا کہ چین کی  بھی  کم ترقی یافتہ علاقوں میں غریب لوگوں کی مدد کرنے کی یہی سوچ ہے۔