• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 11th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چینی صدر کی 32ویں عرب لیگ سربراہ اجلاس کے انعقاد پرسعودی عرب کومبارکبادتازترین

May 20, 2023

بیجنگ(شِنہوا) چین کے صدر شی جن پھنگ نے سعودی شہر جدہ میں عرب لیگ کے 32 ویں سربراہ اجلاس کے انعقاد پر سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کو مبارکباد کا پیغام بھیجا جو عرب لیگ کی کونسل کے گردشی صدربھی ہیں ۔ 

 اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ عرب لیگ طویل عرصے سے اتحاد کے ذریعے ایک مضبوط عرب دنیا کی تعمیر اور مشرق وسطیٰ میں امن، استحکام اور ترقی کو آگے بڑھانے کے لیے پرعزم ہے، شی نے کہا کہ انہیں یہ دیکھ کر خوشی ہوئی کہ عرب ممالک نے مسلسل نئے اقدامات کیے ہیں اوراتحاد اور خود کی بہتری کے راستے پر نئی کامیابیاں حاصل کی ہیں۔

چینی صدرنے سعودی عرب کی تعریف کی جس نے وسیع دنیا میں ایک اہم طاقت کے طور پر عرب ممالک کے درمیان یکجہتی اور ہم آہنگی کو مضبوط بنانے اور مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کو برقرار رکھنے میں مثبت کردار ادا کیا ہے۔

شی نے زور دے کر کہا کہ چین اور عرب ممالک کے درمیان روایتی دوستی ہزاروں سالوں پر محیط ہے اور وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ مضبوط تر ہوتی جا رہی ہے جبکہ حالیہ برسوں میں دونوں فریقوں کے درمیان سٹریٹجک شراکت داری مسلسل ترقی اور نتیجہ خیز نتائج حاصل کر رہے ہیں جو جنوبی ممالک کے تعاون اور باہمی فائدے کا نمونہ ہے۔