بیجنگ(شِنہوا)چین کے صدر شی جن پھنگ نے ملاوی کے صدر لازارس چکویرا اور موزمبیق کے صدر فلپ نیوسی سے ان کے ملکوں میں سمندری طوفان سے ہونے والے جانی و مالی نقصان پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
اپنے پیغامات میں صدرشی نے کہا کہ انہیں یہ جان کر دکھ ہوا کہ سمندری طوفان فریڈی سے ملاوی اور موزمبیق میں بھاری جانی اور مالی نقصان ہوا ہے۔
انہوں نے چینی حکومت اور عوام کی جانب سے اس سانحے میں ہلاک ہونے والوں کے لیے اظہارِ تعزیت کرتے ہوئے سوگوار خاندانوں اور زخمیوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔
چینی صدر نے اس یقین کا اظہار بھی کیا کہ دونوں ممالک تباہی پر قابو پا کر اپنے وطن کی تعمیر نو یقینی بنائیں گے۔