• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 22nd, 24

شِنہوا پاکستان سروس

چینی صدر کا پارٹی نظم و ضبط کی تعلیم کے ساتھ اعلی معیار کی ترقی پر زورتازترین

September 01, 2024

بیجنگ(شِنہوا) چین کے صدر ،کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری اور مرکزی فوجی کمیشن کے  چیئرمین  شی جن پھنگ نے تعلیمی نظم و ضبط کے حوالے سے  وسیع پارٹی مہم کی کامیابیوں سے اعلیٰ معیار کی ملکی ترقی کو مستحکم کرنے  پر زور دیا ہے۔

صدر شی نے ان خیالات کا اظہاراپنی ہدایات میں کیا  جنہیں گزشتہ روزپارٹی کی تعمیر کے مرکزی رہنما گروپ کے اجلاس میں پڑھ کر سنایا گیا۔

اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ پارٹی ڈسپلن ایجوکیشن مہم کے مثبت نتائج  سامنے آئے ہیں،صدر شی نے بدعنوانی کی بنیادوں کو ختم کرنے اور بدعنوانی کو زیادہ موثر طریقے سے روکنے اور ختم کرنے کے لیے مزید کوششوں پر زور دیا۔

چینی صدر نے کہا کہ پارٹی ارکان اور عہدیداروں کو ضوابط اور نظم و ضبط کی پابندی کرتے ہوئے مستعدی اور فعال طور پر کام کرنے کے لیے رہنمائی کرنی چاہیے۔

اجلاس  میں پارٹی ڈسپلن کی باقاعدہ اور طویل مدتی تعلیم کے فروغ کے  لیے رہنما اصولوں کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس کی صدارت سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے پولیٹیکل بیورو کی قائمہ کمیٹی کے رکن کائی چھی نے  کی، جو پارٹی تعمیر کے لیے مرکزی رہنما گروپ کے سربراہ بھی ہیں ۔