بیجنگ (شِنہوا)چین کے صدر شی جن پھنگ نے نمیبیا کے سابق صدر ہیگ گین گوب کی وفات پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
چینی حکومت اور عوام کی جانب سے نمیبیا کے نو منتخب صدر ننگولو ممبوما کے نام اپنے پیغام میں انہوں نے نمیبیا کی حکومت اور عوام کے ساتھ ساتھ گین گوب کے خاندان سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔
اپنے پیغام میں چینی صدر شی جن پھنگ نے کہا کہ نمیبیا کے ممتاز رہنما صدر گین گوب نے اپنی زندگی کے دوران چین-نمیبیا جامع سٹرٹیجک شراکت داری کو فروغ دیا اور نمیبیا اور افریقہ کے ساتھ چین کی دوستی کو بڑھانے میں اہم کردار ادا کیا۔
شی نے کہا کہ گین گوب کی موت نمیبیا کےلوگوں کے لیے ایک بہت بڑا نقصان ہے اور چینی عوام نےبھی ایک اچھے دوست کو کھو دیا۔
انہوں نے کہا کہ چین نمیبیا کےساتھ روایتی دوستی کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور نمیبیا کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے تیار ہے تاکہ دونوں ممالک کے درمیان جامع سٹر ٹیجک شراکت داری کو آگے بڑھایا جا سکے۔