بیجنگ(شِنہوا)چین کے صدر شی جن پھنگ نے انڈونیشیا میں آنیوالے مہلک زلزلے پر اپنے انڈونیشین ہم منصب جوکو ویدودو کو ایک تعزیتی پیغام ارسال کیا ہے۔
منگل کو بھیجے گئے اپنے پیغام میں شی جن پھنگ نے کہا کہ زلزلے سے بھاری جانی و مالی نقصان کے متعلق سن کر انہیں دکھ ہوا۔ انہوں نے چینی حکومت اور چینی عوام کی جانب سے جاں بحق ہونے والوں کیلئے اظہار تعزیت اور سوگوار خاندانوں و زخمیوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔
شی جن پھنگ نے یہ بھی کہا کہ انہیں یقین ہے کہ جوکو ویدودو اور انڈونیشین حکومت کی قیادت میں متاثرہ علاقوں کے لوگ یقیناً تباہی پر قابو پالیں گے اور اپنے گھروں کو دوبارہ تعمیر کریں گے۔