• Dublin, United States
  • |
  • May, 12th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

چینی صدر کا ملک کےمغربی خطے میں نئے ترقیاتی دور کے لئے مزید کوششوں پر زورتازترین

April 24, 2024

چھونگ چھنگ (شِنہوا) چین کے صدر شی جن پھنگ نے ملک کے مغربی خطے میں ترقی کے ایک نئے مرحلے کے لئے مزید کوششوں پر زور دیا ہے جس میں اچھی طرح سے مربوط ماحولیاتی تحفظ، زیادہ سے زیادہ کھلا پن اور اعلیٰ معیار کی ترقی شامل ہو۔

کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ نے دور میں چین کے مغربی خطے میں ترقی کے فروغ سے متعلق ایک سمپوزیم کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ مغربی خطے کی ترقی میں ایک نیا باب رقم کیا جائے۔

چینی صدر نے نشاندہی کی کہ چین کے مغربی خطے نے گزشتہ 5 برس میں ماحولیاتی تحفظ اور بحالی میں اہم کامیابیاں حاصل کی ہیں تاہم خطے کی ترقی کو اب بھی مشکلات اور مختلف چیلنجز کا سامنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مقامی وسائل سے فوائد لینے والی صنعتوں کی ترقی پر توجہ مرکوز کرنا چاہئےاس کے علاوہ ابھرتی صنعتوں کی ترقی میں خطے کے مخصوص نقطہ نگاہ کو اپنانے اور مغربی خطے میں صنعتی تبدیلی اور اپ گریڈیشن تیز کرنے کے لئے کوششیں کرنے کی ضرورت ہے۔

چینی صدر شی نے سائنس و ٹیکنالوجی اور صنعتی اختراع کے درمیان انضمام کو مضبوط بنانے اور اہم شعبوں میں بنیادی ٹیکنالوجیز میں کامیابیوں کے لئے کوشش کرنے کی اہمیت بھی اجاگر کی۔

انہوں نے کہا کہ روایتی صنعتوں میں ٹیکنیکل اپ گریڈیشن تیز کرنے، بڑی صنعتوں میں آلات کی تبدیلی اور روایتی صنعتوں کی مسابقتی برتری تیزکرنے کے لئے اقدامات کرنا چاہئے۔

سمپوزیم میں وزیراعظم لی چھیانگ ، کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے کے جنرل آفس کے ڈائریکٹر کائی چھی اور نائب وزیراعظم ڈینگ شوئے شیانگ نے بھی شرکت کی۔ یہ تمام کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کی قائمہ کمیٹی کے ارکان ہیں۔

چینی وزیراعظم لی نے کہا کہ چینی جدیدیت کے عمل میں مغربی خطے میں ترقی کی منصوبہ بندی کرکے اسے فروغ دیا جائے اور خطے کے مخصوص اور کیٹگری کی بنیاد پر اہداف پر مبنی فی اقدامات کئے جائیں۔

انہوں نے مقامی حکومتوں کے قرض خطرات کم کرنے، مستحکم ترقی یقینی بنانے، اندرون ملک اور بیرونی دنیا کے لئے کھلا پن وسیع کرنے ، مغربی خطے کی ترقی کو دیگر علاقائی ترقیاتی حکمت عملیوں سے ہم آہنگ کرنے اور مغربی خطے کو عالمی گردش کا حصہ بنانے کے لئے کے لئے مربوط کوششوں پر زور دیا۔