بنکاک(شِنہوا) چین کے صدر شی جن پھنگ نے چین کے جدیدیت کے راستے پر گامزن رہتے ہوئے انسانیت اور فطرت کے درمیان ہم آہنگی کو برقرار رکھنے کے نئے راستے پر چلنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔
ایشیا پیسیفک اکنامک کوآپریشن (اے پیک) کی سی ای او سمٹ سے جمعرات کو اپنی تحریری تقریر میں چینی صدر نے کہاکہ یہ نہ صرف ہمارے لیے، بلکہ دنیا کے لیے بھی ہماری ذمہ داری ہے۔
حالیہ برسوں کے حوالے سے صدرشی نے کہا کہ اس یقین پر عمل کرتے ہوئے کہ روشن پانی اور سرسبز پہاڑ انمول اثاثے ہیں، چین نے اقتصادی اور سماجی ترقی میں ہمہ جہت ماحول دوست تبدیلی کی پیروی کی ہے، اور نیلے آسمانوں، سبز زمینوں اور صاف پانی کے ساتھ خوبصورت چین کی تعمیر کی کوشش کی ہے۔